The news is by your side.

Advertisement

راشد فاروقی کی اداکاری پر تنقید کون کرتا ہے؟

کراچی: شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد فاروقی کا کہنا ہے کہ ان کی صاحبزادی بختاور اداکاری پر بہت تنقید کرتی ہیں۔

ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد فاروقی نے اپنی اکلوتی صاحبزادی بختاور کے ہمراہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

راشد فاروقی نے بتایا کہ صاحبزادی بختاور سے اپنے کچھ ڈرامے دیکھنے کے لیے کہتا ہوں لیکن زیادہ اس لیے نہیں کہتا کہ وہ تنقید بہت کرتی ہیں، میرے لیے بعض اوقات تنقید سننا عذاب ہوجاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ بیٹی مجھے عام عوام کی طرح نہیں دیکھتی وہ گھر میں مجھے دیکھتی ہے تو کہتی ہے کہ ابا یہ کرنا تھا یہ نہیں کرنا تھا، اسکرپٹ بیٹی کو پڑھ کر سناتا ہوں تو وہ اپنے ذہن میں خیال بنالیتی ہے اور جب ویسا نہیں ہوتا تو سوال کیا جاتا ہے کہ ایسا کیوں نہیں ہوا۔

راشد فاروقی نے بتایا کہ بیٹی کی جانب سے ہدایت ملتی ہیں کہ شوٹنگ پر اس طرح تیار ہوکر جائیں لیکن زیادہ تر میں خود ہی سب کچھ کرلیتا ہوں تاکہ بیٹی کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔

اداکار کی صاحبزادی بختاور کا کہنا تھا کہ والد کی اداکاری پسند ہے، وہ ڈانٹے ضرور ہیں لیکن گھر میں اداکاری نہیں کرتے۔

بختاور کا کہنا تھا کہ ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ ابھی پڑھائی مکمل کرنا چاہتی ہیں اس کے بعد پولو کی کھلاڑی بننا چاہیں گی اور گھڑ سواری کا بھی شوق ہے۔

واضح رہے کہ راشد فاروقی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’آزمائش‘ میں منفی کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کنزہ ہاشمی، فہد شیخ ، یشما گل، فرقان قریشی، گل رعنا، لیلیٰ واسطی، شہود علوی ودیگر شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں