جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

رشمیکا مندانا نے وجے دیورا کونڈا سے متعلق خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے بوائے فرینڈ وجے دیورا کونڈا سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا کا کہنا ہے کہ وہ ہر معاملے پر ان سے مشاورت کرتی ہیں، اور وجے نے پروفیشنل زندگی میں ان کی بہت زیادہ مدد کی ہے، وہ ان کے مشوروں کو سنجیدگی سے لیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وجے سیدھی، سچی اور کھری بات کرتا ہے وہ ایسی شخصیت ہے جس کی میرے دل میں بہت عزت ہے۔

واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اور ان کے ساتھی اداکار وجے دیورا کونڈا کی رواں ماہ منگنی کی افواہیں زیر گردش تھیں جسے وجے نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔

وجے دیورا کونڈا نے کہا کہ میں فروری میں منگنی یا شادی نہیں کررہا ہوں، ایسا لگتا ہے کہ میڈیا والے ہر دو سال بعد میری شادی کروانا چاہتے ہیں، میں ہر سال یہ افواہ سنتا ہوں، میڈیا مجھے پکڑ کر شادی کروانے کے چکر میں ہے۔

واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانہ دو فلموں ’گیتا گویندم‘ اور ’ڈیئر کومریڈ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی جوڑی کو پسند کیا گیا تھا۔

وجے نے آخری مرتبہ فلم ’خوشی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ رشمیکا نے فلم ’اینیمل‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں