تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

معروف اداکار صغیر الٰہی کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

کراچی: سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار صغیر الٰہی کچھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار صغیر الٰہی کچھی کو طبیعت بگڑنے پر چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور آج دار فانی سے کوچ کرگئے۔

صغیر الٰہی کو کی کرونا وائررس سے جاں بحق افراد کے لیے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق تدفین بھی کردی گئی، واضح رہے کہ لاڑکانہ میں صغیر الٰہی سمیت کچھی برادری کے اب تک 11 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں۔

Coronavirus claims life of actor Saghir Elahi Khichi ...

یاد رہے کہ سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 300 سے زائد افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -