جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے خلاف منشیات کیس میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکار ساجد حسن کےبیٹے کے خلاف منشیات کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، مفرور ملزم باذل عاشق کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں نامور اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے خلاف درج منشیات فروشی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں مفرور ایک ملزم کو باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا۔

سماعت کے سلسلے میں نامزد ملزم اور ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن اور دوسرے ملزم میر مکرم علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران مسلسل غیر حاضری پر مقدمے کے مفرور ملزم باذل عاشق کو اشتہاری قرار دینے کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ ملزم ساحر حسن اور میر مکرم علی اس وقت ضمانت پر ہیں اور انہوں نے عدالت میں حاضری یقینی بنائی۔

ان تمام ملزمان کے خلاف پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں منشیات فروشی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی تفتیش اور عدالتی کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں