تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اداکار سمیع خان کورونا کی تیسری لہر کا شکار

لاپور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان بھی کورونا کی تیسری لہر کا شکار ہوگئے۔

اداکار سمیع خان نے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرم پر دی، انہوں نے قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا۔

اداکار سمیع خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفا سے نوازے، آمین، آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلوکار جواد احمد دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔

جواد احمد کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں ماہرہ خان، آمنہ الیاس، عثمان مختار ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -