بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان نے بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اسٹریمنگ سروس کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں اور اس کا اشارہ انہوں نے خود دے دیا ہے۔

بھارتی فلم نگری کے ”بادشاہ“ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹر شیئر کیا جسے سے مداح تذبذب کا شکار ہوگئے۔ پوسٹر میں ”ایس آر کے (یعنی شاہ رخ خان) +“ کے ساتھ ”جلد آ رہا ہے“ لکھا ہے۔

شاہ رخ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ”کچھ کچھ ہونے والا ہے، او ٹی ٹی کی دنیا میں۔“ اس ٹوئٹ پر بالی وڈ کے ”دبنگ“ سلمان خان نے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: دپیکا نے شاہ رخ خان سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

سلمان خان نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ”آج کی پارٹی میری طرف سے۔۔۔“۔ اداکار نے لکھا کہ میں آپ کو اپنی او ٹی ٹی ایپلی کیشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ہمراہ اسپین میں فلم ”پٹھان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں ”پٹھان“ کے ایک گانے کے لیے وہاں خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کر رہے ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار ”اوم شانتی اوم“ میں اداکاری کی تھی اور ان کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں