ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

شان شاہد کو فخر زمان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکار شان شاہد کو قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا مہنگا پڑگیا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان سے ایک اہم کیچ ڈراپ ہوا اس کے علاوہ مس فیلڈ ہونے کی وجہ سے 2 چوکے بھی لگے جبکہ بیٹنگ میں بھی وہ صرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

قومی کرکٹر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی وہیں شان شاہد نے بھی ٹوئٹ کی۔

انہوں نے طنزیہ لکھا ‘فخر نے صرف 15 رنز بنائے دو گیندیں تو بالکل فخر کے بلے کے درمیان آئیں اور آپ کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے’۔

جواب میں فیضان خان نامی صارف نے لکھا ‘سر آپ کی 500 فلموں میں سے 3 یا 4 دیکھنے والی ہیں، فخر نے کبھی آپ کو کچھ بولا؟’

فیضان کی ٹوئٹ کا شان شاہد نے جواب دیتے ہوئے کہا ‘اگر آپ کو آرٹس اور اسپورٹس کا فرق ہی نہیں پتہ تو آپ کا اللہ حافظ ہے’۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں