اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

’مجھے کھانا پکانے اور کھلانے کا بہت شوق ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ مجھے کھانا پکانے اور کھلانے کا بہت شوق ہے۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ’مجھے کھانا پکانے اور کھلانے کا بہت شوق ہے اور ایسا کرنا مجھے اچھا بھی لگتا ہے۔

- Advertisement -

میزبان ندا یاسر نے کہا کہ ’شوہر یاسر نواز نے بتایا ہے کہ آپ سیٹ پر رات کے وقت بھی گرم گرم کھانا بنا کر دیتی ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے گھر میں گاؤں میں یہی دیکھا ہے، گھر میں مہمان نوازی دیکھتی آرہی ہوں وہاں دادی کے گھر جاتے تھے تو اسی طرح کا ماحول دیکھنے کو ملا وہ جو ان کا پیار اور خلوص ہوتا تھا میں سمجھتی ہوں کہ آپ کھانے سے میز سجا دیں لیکن اگر آپ دل سے خوش نہیں تو اس کا مزہ نہیں آتا ہے۔‘

میزبان نے پوچھا کہ آپ کے ہاتھ میں ذائقہ بھی ہے؟ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ’لوگ تو کہتے ہیں کیونکہ ہمارے یہاں بنیادی چیزیں بنا کرتی تھیں مسالے والا سالن، والدہ کے ہاتھ کے کھانوں میں بھی ذائقہ تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’جب اسکول گئی تھی ’ہوم اکنامکس‘ سبجیکٹ لیا تو ٹیچرز کی جانب سے ڈشز بنوائی جاتی تھیں تو ان چیزوں کی وجہ سے میری کھانا بنانے میں دلچسپی ہوئی۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں