جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

سدرہ نیازی کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سدرہ نیازی نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساڑھی زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سدرہ نیازی نے لکھا کہ ’اللہ کرے یہ نیا سال سب کے لیے امن اور امید لے کر آئے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidra (@sidra.niazii)

انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سدرہ نیازی نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidra (@sidra.niazii)

واضح رہے کہ سدرہ نیازی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں عدیل چوہدری (اسد) کی اہلیہ (فرح) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی تھی۔

سدرہ نیازی ان دنوں ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ’شانزے‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، ثنا جاوید، قدسیہ علی، عدنان صمد خان، اسما عباس ودیگر شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں