تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ورون دھون ’بھیڑیا‘ بن گئے

بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون کی نئی آنے فلم ’بھیڑیا‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

معروف ہدایات کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون کی کامیڈی ہارر فلم بھیڑے کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا، فلم کی دیگر کاسٹ میں کریتی سینن، دیپک دوبریال، سارون علی، راج وشواکرما، شارق خان اور ابھینے راج سنگھ شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کار امیر کوشک ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر دنیش وجن ہیں۔ بھیڑیا 25 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

کامیڈی ہارر فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ورون دھون کو بھیڑیا کاٹ لیتا ہے جس کے بعد وہ روزانہ رات کو وہ بھیڑیے کا روپ دھار لیتے ہیں۔

ٹریلر کے شروع میں ورون سوال کرتے ہیں کہ بھیڑیے نے مجھے ہی کیوں کاٹا ہے اس پر کریتی کہتی ہیں کہ ہوسکتا ہے وہ تمہیں مارنا چاہتا ہو۔‘

لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے اور ہر روز رات کو بھیڑیے کی روح ورون دھون کے اندر منتقل ہوجاتی ہے اور وہ لوگوں کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔

آخر میں وہ کہتے ہیں کہ میرا علاج نہیں ہوا تو میں لوگوں کو کھاتا پھروں گا۔

کیا ہارر کامیڈی ’بھیڑیا‘ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے گی، یہ تو فلم دیکھ کر ہی بتایا جاسکتا ہے جب تک کے لیے فلم کی ریلیز 25 نومبر کا انتظار کریں۔

Comments

- Advertisement -