تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اداکار واسع چوہدری نے کرونا کو شکست دے دی

لاہور : اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری نے کرونا سے صحتیاب ہونے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر کے ذریعے کی۔

واسع چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’الحمد اللہ میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، میں آپ سب کی دعاوں ، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں‘۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر واسع چوہدری کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا، جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی تھی۔

اداکار واسع چوہدری کرونا وائرس میں مبتلا

واسع چوہدری بتایا تھا کہ انہیں کرونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہورہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کا بھی کرونا ٹیسٹ کرایا تھا سب کے نتائج منفی آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن سب سے میں رابطے میں رہا ان کو پہلے ہی بتادیا ہے کہ تاکہ وہ بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کروالیں یا ضرورت ہو تو خود کو آئسولیٹ کرلیں۔

Comments

- Advertisement -