The news is by your side.

Advertisement

زکریا ایکسپریس واقعے پر یشما گل بھی بول پڑیں

کراچی: زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر اداکارہ یشما گل کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے لیے آواز اٹھا دی۔

یشما گل نے اس معاملے پر انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘یہ ملک اب خواتین کے رہنے کے لیے انتہائی مشکل ہوگیا ہے کہیں بھی اکیلے جانے سے پہلے کسی بھی عورت کو 100 بار سوچنا پڑتا ہے’۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘یہ واقعہ میری باتوں کا ثبوت ہے کہ خواتین اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں’۔

یشما گل نے لکھا کہ ‘میں امید کرتی ہوں کہ اس عورت کو انصاف ملے، برائے مہربانی دعا کریں کہ اللہ انہیں سکون دے اور ان کے ساتھ یہ ظلم کرنے والے سزا پائیں’۔

مزید پڑھیں: زکریاایکسپریس میں دوران سفر ٹرین عملے کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

یاد رہے کہ چند روز قبل زکریا ایکسپریس میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں کراچی آنے والی ایک خاتون کو ٹرین عملے نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں