پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

’ایدھی، جون ایلیا اور زرداری کا کردار کرنا چاہتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف میزبان اور اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ میری سماجی رہنما عبدالستار ایدھی، شاعر جون ایلیا اور سابق صدر زرداری کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔

شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان یاسر حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اس دوران ان سے نجی زندگی سمیت مختلف سوالات پوچھے گئے جس کے یاسر نے جوابات دیے۔

کیریئر کے آغاز سے متعلق یاسر حسین نے کہا کہ آج میں جہاں بھی ہوں اس میں انور مقصود کا بڑا کردار ہے، میں ان کے ساتھ جو کام کیا اور وقت گزارا ہے اس میں ان کا ہاتھ ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مچھلی، کڑاہی، پلاؤ اچھا بنا لیتا ہوں اور کھانے کا بھی شوقین ہوں۔

آمدنی کے سوال پر یاسر حسین نے کہا کہ جب یہاں آرہا تھا تو اقرا نے بتایا تھا کہ سب سے پہلا سوال آپ مجھ سے یہی پوچھیں گے کہ کتنا کما لیتے ہیں۔

کردار سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں عبدالستار ایدھی صاحب، جون ایلیا اور زرداری کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اقرا عزیز آسانی سے مان گئی تھیں؟ اس کے جواب میں یاسر نے کہا کہ کوئی مسئلہ ہوتا تو بھی میری گفتگو بہت اچھی ہے اگر کوئی کہے کہ آپ کو منا کر کہیں لے جانا ہے تو ابھی لے جاؤں گا۔

ترک ڈراموں کی مخالفت کے سوال پر اداکار نے کہا کہ ہمارے نیشنل ٹی وی پر اگر کسی کا ڈرامہ چلتا ہے تو ان کے ٹی وی پر بھی ہمارا ڈرامہ چلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی پارٹی کا نہیں بس ڈانس پارٹی کا ہامی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں