منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کرونا کو شکست دینے کے بعد اداکار یاسر نواز نے پلازمہ عطیہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکار و فلم ساز یاسر نواز نے کرونا وائرس کو شکست دینے کے بعد اپنا بلڈ پلازمہ عطیہ کردیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، فلم ساز اور پروڈیوسر یاسر نواز، ان کی اہلیہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور ان کے بیٹے میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جسے وہ شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

یاسر نواز نے اپنا بلڈ پلازمہ عطیہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کی اور اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی اپنا بلڈ پلازمہ عطیہ کرکے دیگر مریضوں کی جان بچائیں۔

یاسر نواز نے بتایا کہ ان کا پہلا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور اب دوسرا ٹیسٹ منفی آیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے قرنطینہ میں احتیاط کے ساتھ اچھے دن گزارے اور اب میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنا بلڈ پلازما عطیہ کر رہا ہوں۔

View this post on Instagram

Please donate plasma and help save lives

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) on

خیال رہے کہ کورونا کے شکار شخص کا دوران علاج بلڈ پلازما طاقتور بن جاتا ہے اور صحت یابی کے بعد بلڈ پلازما کورونا کے دوسرے مریضوں کو دیا جاتا ہے، جس وجہ سے وہ جلد صحت یاب بن جاتے ہیں۔

ویڈیو کے دوران یاسر نواز کچھ کمزور دکھائی دیے، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

خیال رہے کہ یاسر نواز، ندا یاسر اور ان کے بیٹے میں 25 مئی کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے انہوں نے 20 دن کےلیے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں