لاہور : اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند عتیق الرحمٰن کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے لاہور کی سول عدالت میں عتیق الرحمان کے خلاف ایک اور دعویٰ دائر کردیا ہےجس میں موقف اپنایاگیاکہ عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ بنایاہے لہٰذا عدالت نکاح نامہ منسوخ کرکے عتیق الرحمان کے خلاف کارروائی کرے۔
اداکاہ میرا لاہور کی ماتحت عدالت میں پیش ہوئیں اور مبینہ خاوند عتیق الرحمٰن کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کیا۔ اداکارہ میرا نے مؤقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمٰن سے اس کا کوئی نکاح نہیں ہوا، وہ جھوٹا نکاح نامہ بنا کر مقدمات دائر کر رہا ہے اور بلیک میل کر رہا ہے۔
عدالت نے طلبی کے باوجود عتیق الرحمان کی طرف سے گواہ پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گواہان کی پیشی کیلئے آخری مہلت دیدی اور مزید سماعت 11دسمبرتک ملتوی کردی۔
اداکارہ میرا نے پیشی کے موقع پر مداحوں کے ہاتھوں اور چہروں پر آٹو گراف دیئے۔ ایک بھکاری نے بھیک مانگی تواسے تین ڈالر دیتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ اس کے پاس روپے نہیں ڈالر ہیں۔