اداکارہ ایمن خان کی بیٹی امل منیب کی نماز پڑھتے ہوئے خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ منال خان نے بہن ایمن خان کی بیٹی اپنی بھانجی امل منیب کی ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
منال خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن کی بیٹی امل منیب اپنے قریبی عزیز کے عقب میں ہاتھ باندھے کھڑی ہیں اور نماز پڑھ رہی ہیں۔
ننھی امل کی منیب کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
صارفین نے لکھا کہ بچی کو نماز سکھانا بہت اچھا عمل ہے، ایک صارف نے لکھا کہ بہت ہی پیاری بچی ہے، صارفین امل کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایمن خان کی شادی معروف اداکار منیب بٹ سے انجام پائی ان کی ایک بیٹی امل منیب ہے۔
ایمن خان شادی کے بعد سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں جبکہ ان کی بہن منال خان اور منیب بٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں۔