The news is by your side.

’مجھے گھورے جانے سے نفرت ہے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’عائزہ اعوان‘ نے نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے سفید ٹی شرٹ اور سیاہ رنگ کا ٹراوزر زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے گھورے جانے سے نفرت ہے لیکن میں سمجھ سکتی ہوں۔‘

عائزہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر وہ اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے نیدرلینڈز میں سیر و تفریح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مستقل طور پر ایسے نظاروں کی تلاش میں جو میری سانسیں چھین لیں۔‘

واضح رہے کہ عائزہ نے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت میں‘ علیشبہ کا منفی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حرا مانی، منیب بٹ، ہارون شاہد، ودیگر شامل تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں