تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عائزہ اعوان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ اعوان کی نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں ’علیشبہ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مستقل طور پر ایسے نظاروں کی تلاش میں جو میری سانسیں چھین لیں۔‘

اداکارہ کو تصاویر میں سبز رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ ایک تصویر میں وہ مجسمے کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر خوب سراہا جارہا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ بہت اچھی لگی رہی ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے تصویر کے دلفریب منظر کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ عائزہ نے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت میں‘ علیشبہ کا منفی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حرا مانی، منیب بٹ، ہارون شاہد، ودیگر شامل تھے۔

عائزہ اعوان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -