کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر میں سب سے خوبصورت چہرے کو یاد نہیں کیا جاتا بلکہ خوبصورت دل اور روح کو یاد کیا جاتا ہے۔
آمنہ الیاس کی پوسٹ کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل آمنہ الیاس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے گوری رنگت کے لیے فیئرنس کریم کی تشہیر کرنے والوں پر طنز کیا تھا۔
ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’خدا کے لیے‘ پہچانو خود کو۔‘ ماڈل آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ماڈل آمنہ الیاس نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں موجود میری ساتھی اداکارائیں پیسے کی خاطر رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر کر رہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور عوامی شخصیت ہماری جانب سے کسی چیز کے اثرات مرتب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم دوسروں کو خوبصورتی کا احساس کروائیں نہ کہ انہیں خود کو کم خوبصورت محسوس کروائیں۔