تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اداکارہ عصمہ نعمان نے شادی سے پہلے کی کہانی بیان کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عصمہ نعمان نے شادی سے پہلی کی کہانی بیان کردی۔

اداکار نعمان حبیب کی اہلیہ اداکارہ عصمہ نعمان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

عصمہ نے بتایا کہ شوہر نعمان سے ملنے سے پہلے سے اداکاری کا بہت شوق تھا، شادی کے بعد بھی شوہر نے اداکاری کرنے سے نہیں روکا بلکہ میری ادھوری پڑھائی مکمل کرنے میں بھی مدد کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ نعمان نے بھی کہا کہ مجھے اداکاری کرنی چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ میں کس طرح کام کرتا ہوں، 9 ماہ کی بیٹی تھی جب اداکاری کی۔

ایک سوال کے جواب میں عصمہ نے کہا کہ مجھے شوہر کی وجہ سے اداکاری کا تجربہ تھا لیکن بچوں کی وجہ سے پریشان ہوتی تھی تو شوہر کو بچوں کے ساتھ شوٹ پر بلا لیتی تھی تاکہ بچوں سے بھی ملاقات ہوجائے گی۔

عصمہ نعمان نے کہا کہ شادی سے پہلے وہ اپنی نانی کے ساتھ اولڈ ہوم کو دیکھا کرتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کی تعلیم شادی کے بعد حاصل کی، فرسٹ ایئر کے امتحان تب دئیے جب بیٹی عائشہ کی پیدائش ہوچکی تھی لیکن شوہر نے میری پڑھائی مکمل کروانے میں ساتھ دیا۔

Comments

- Advertisement -