تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت کا معمہ حل، شوہر گرفتار

چنائی:تامل ناڈو کی پولیس نے حال ہی میں ہوٹل کے کمرے سے مردہ حالت میں ملنے والی بھارتی اداکارہ کی موت کا معمہ حل کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ 9 دسمبر کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائیں گئیں تھیں، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چترا نے خودکشی کی ہے۔

پولیس نے اداکارہ چترا کی موت کا مقدمہ درج کیا اور پھر تحقیقات کا آغاز کیا جس میں شوہر کا کردار کچھ مشکوک نظر آیا۔

تفتیشی ٹیم نے پوچھ گچھ کے بعد آج دوپہر کو اداکارہ کے شوہر ہیماناتھ کے خلاف خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 306 کے تحت درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: خود کشی یا قتل : بھارت کی مشہور اداکارہ کی لاش برآمد

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیماناتھ کو تامل ناڈو کے پونیری جیل منتقل کیا گیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اُس نے اداکارہ سے دو مہینے قبل شادی کی تھی اور وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے انتظار میں تھے تاکہ شاندار طریقے سے شادی کا جشن مناسکیں۔

واضح رہے کہ تامل انڈسٹری کے لیے کام کرنے والی 29 سالہ اداکارہ کی گزشتہ ہفتے پنکھے میں جھولتی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -