تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اداکارہ نے ماں کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

نیویارک: ہالی ووڈ فلم کیپٹن امریکا میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ مولائی فٹزگیرالڈ نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کانساس سٹی گزشتہ ماہ اپنی ماں کو گھر میں چھریوں کے وار سے قتل کیا اور پھر اس بات کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن پر خود ہی دی۔

اداکارہ نے بدھ کے روز عدالت میں اعتراف کیا کہ اُس نے اپنی ماں کو چھریوں کے وار سے قتل کیا کیونکہ ماں ہاتھ میں چھری لے کر اُسے قتل کرنے کے لیے آرہی تھی۔ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ اداکارہ نے انہیں دفاع میں ہی قتل کیا ہے۔

پولیس نے قتل کیس کی تحقیقات کی روشنی میں اداکارہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور پھر انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ عدالت نے 38 سالہ اداکارہ کو نفسیاتی مرکز بھیجنے اور اُن کا دماغی علاج کرانے کا فیصلہ سنایا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ دوسرے درجے کا قتل ہے جس کی سماعت علاج کے بعد شروع کی جائے گی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کی عمر 68 برس تھی، پولیس اُس روز جب پہنچی تو لاش کے ساتھ چھری بھی پڑی ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی تو والدہ چھری لے کر قتل کرنے کے ادارے سے اُس کے قریب آئیں جس پر اداکارہ نے انہیں پستول دکھا کر روکا اور پھر دھکا دے کر زمین پر گریا، بعد ازاں اُسی چھری کو چھین کر متعدد وار کیے۔

انہوں نے عدالت میں جمع کرائے گئے اعترافی بیان میں بتایا کہ خود کا دفاع کرنے کے دوران مجھے بھی چوٹیں آئیں، اگر میں اپنی والدہ کو چھوڑ دیتی تو وہ موقع ملتے ہی مجھے مار دیتیں کیونکہ انہوں نے ہاتھا پائی کے دوران میری گردن پر بھی زور سے کاٹا۔

یاد رہے کہ اداکارہ مولائی فٹزگیرالڈ نے کپیٹن امریکا، دی فرسٹ ایونجر میں کردار ادا کرچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -