تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’ڈیٹ پر نہیں جاؤں گی سیدھا نکاح کروں گی‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ ڈیٹ نہیں سیدھا نکاح کروں گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ در فشاں حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر میں پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان نے اداکارہ سے شادی کے حوالے سے خیالات جاننا چاہے جس پر درفشاں نے کہا کہ ‘میں کوشش کروں گی کہ کسی بھی شخص کے ساتھ ڈیٹ نہ کروں اور سیدھا سیدھا نکاح کروں’۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں ان کی شادی بھی کترینہ کیف کی طرح خاموشی سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال سے شادی سے پہلے ملاقاتیں کرنا ایک عارضی چیز ہوتی ہے نکاح کی اپنی خوبصورتی ہے، آپ اپنا رشتہ پکا کریں اور فیملی کو ملوائیں پھر چاہے ملنا جلنا شروع کردیں’۔

در فشاں نے مزید کہا کہ ‘میں چاہتی ہوں میری شادی کترینہ کیف کی طرح ہو، بالکل خاموشی سے، کیونکہ وکی اور کترینہ کے رشتے کے بارے میں بھی آخر وقت تک کسی کو نہیں پتا تھا’۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں