تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’آپ کا نیا سال کیسا جارہا ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے مداحوں سے نئے سال سے متعلق پوچھ لیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ اور ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا مرکزی کردار نبھا والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کی۔

فاطمہ آفندی کو ہلکے سبز رنگ کے مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ ’آپ کا نیا سال 2023 اب تک کیسا جارہا ہے؟

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

فاطمہ آفندی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے ڈراموں سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں جبکہ فیملی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں جسے مداح پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ مقدر کا ستارہ میں ہادیہ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ آریز احمد اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں بابر علی، نادیہ حسین، لائبہ خان، تانیہ حسین، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

 اس سے قبل ایک انٹرویو میں فاطمہ آفندی نے بتایا تھا کہ ’انہوں نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور جب ڈائریکٹر کی جانب سے انکار کی وجہ پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے کچھ دائرہ کار ہیں ان سے باہر نکل کر فلم میں کام نہیں کرسکتی اور ڈراموں کے لیے بھی یہی کرتی ہوں۔‘

فاطمہ کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کے لیے بولڈ لباس زیب تن کرنا ہوتا ہے اور کچھ سین ایسے ہوتے ہیں جو میں بالکل بھی نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ فاطمہ آفندی معروف اداکارہ فوزیہ مشتاق کی صاحبزادی اور اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -