تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حرا مانی بھی عاصم اظہر کی مداح نکلیں

کراچی : اداکارہ حرا مانی نے خود کو عاصم اظہر کا مداح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر عاصم کی تصویر شیئر کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں گلوکار کی حمایت کررہی ہوں۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ حرا مانی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گلوکار عاصم اظہر میری پسندیدہ شخصیت ہیں، میں ان کے ساتھ کام کیا ہے وہ بہت اچھی شخصیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے تنازعے کے دوران سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی تصویر شیئر کرنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ میں عاصم کی حمایت کررہی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت عاصم اظہر ایک خوشگوار اور پُرسکون زندگی بسر کررہے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ وہ آگے بھی اپنی زندگی اسی طرح گُزاریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اب تقریباً دیڑھ برس بعد گزشتہ دنوں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔

Comments

- Advertisement -