The news is by your side.

Advertisement

اداکارہ جانوی کپور بھی منی لانڈرنگ کنگ چندرشیکھر کا شکار بن گئیں

ممبئی : جیکولین فرنانڈیز اور نورا فاتحی کے بعد سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ جانوی کپور کو بھی ٹھک لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ اداکارائیں ایک ایک کرکے سوکیش چندرشیکھر کا نشانہ بنتی جارہی ہیں، اس مرتبہ سکیش نے اپنی بیوی کے ذریعے اداکارہ جانوی کپور کو ہدف بنایا ہے۔

رپورٹ سامنے آرہی ہیں کہ سکیش کی بیوی لینا ماریا پال نے سال 2021 میں جانوی کپور کو مہنگے تحفے دیئے تھے۔ اتنا ہی نہیں، جانوی کپور کے بینک اکاؤنٹ میں 18.94 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے۔

منی لانڈرنگ کے کیس میں تہار جیل میں قید سکیش چندرشیکھر کے جانوی سے تعلقات نے ہلچل مچا دی ہے، تاہم بولی ووڈ اداکارہ کا نام فی الحال صرف بطور گواہ سامنے آیا ہے، ان پر کسی قسم کا کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لینا ماریا پال نے سیلون کی مالکن بن کر جانوی کپور کو فون کیا تھا کہ اور 19 جولائی 2021 کو بنگلورو میں جانوی کپور ماریا اور سکیش سے متعلق معلومات حاصل کیے بغیر سیلون کا افتتاح کرنے پہنچی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں