پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے معنیٰ خیز پیغام جاری کیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لیلیٰ واسطی نے مختصر ویڈیو شیئر کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے معنی خیز انداز میں لکھا کہ میں پوری طرح بیدار ہوں۔
واضح رہے کہ لیلیٰ واسطی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم (مہک) کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ ڈرامہ سیریل ”ڈنک“ اور ”آزمائش“ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ لیلیٰ واسطی نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز نوے کی دہائی میں شروع کیا تھا، بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوئی اور ایک عرصے تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں، یہ دوری بیماری کے سبب رہی۔
View this post on Instagram