پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ماہرہ خان کی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ماہرہ خان مہاجرین کی آبادکاری اور مدد کی اپیل کررہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خوش قسمت ہوں جسے ایسا مادر وطن ملا جس کی بانہوں میں مہاجرین بھی سماتے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر ہالی ووڈ اداکاروں نے ویڈیو میں مہاجرین کی آبادکاری اور مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ ہر سال 18 دسمبر کو مہاجرین کا عالمی دن اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کی ابتدا فلپائی مہاجرین ودیگر ایشیائی مہاجرین تنظیموں نے 1997 میں کی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 4 دسمبر 2000 کو قرارداد نمبر 93/55 کے ذریعے ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔

مہاجرین کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں مہاجرین کی حفاظت، بنیادی حقوق، ان سے انسانی ہمدردی کا سلوک کرنے کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں۔

ماہرہ خان نے اس پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنے ہاتھ کھول رکھے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں