تازہ ترین

’ان فالو کا بٹن موجود ہے‘ تنقید پر اداکارہ مریم نفیس برہم! صارف کو ان فالو کا مشورہ

اداکارہ مریم نفیس نے تنقید کرنے والے صارف کو اپنی پروفائل ان فالو کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر قربانی کے جانوروں سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس پر کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے قربانی کے جانوروں سے متعلق پوسٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کی نصیحت کی تھی کہ جس میں جانوروں سے حسن سلوک سے پیش آنے کا کہا گیا تھا۔


مریم نفیس کی شیئر کردہ تصویر پہلے بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل تھی جس میں ایک بچے کو بکرے کے کان پکڑ کر گھماتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ اسی تصویر کے دوسرے حصے میں بکرا ٹانگ پھیلا کر بیٹھا اور کہہ رہا ہے کہ میری ٹانگوں میں بہت درد ہورہا ہے۔

مریم نفیس نے کیپشن میں کہا کہ یہ بات کو واضح ہے کہ بچے قربانی کے جانور کے ساتھ بہترین وقت گزارتے ہیں لیکن ساتھ ہی بچے جانور سے پیار محبت سے پیش آئیں یہ ذمہ داری بھی ہماری ہے۔

اس تصویری پوسٹ پر صارفین نے اتفاق کیا لیکن ماہم نامی صارف نے کہا کہ دادی اماں ہر وقت نصیحتیں کرتی رہتی ہیں جس پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا انسٹاگرام میں ان فالو کا بٹن بھی ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -