فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ماورا حسین کی مہندی لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو عید الفطر کے حوالے سے تیاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ماورا حسین نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب میں چھوٹی بچی نہیں ہوں لیکن عید کے موقع پر مہندی ضرور لگواتی ہوں کیوں کہ میں 1997 سے مہندی لگا رہی ہوں۔
- Advertisement -
اداکارہ کی جانب سے یہ ویڈیو عید الفطر کی چاند رات کو بنائی گئی تھی، جسے انہوں نے دو روز قبل انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
ماورا حسین کی مہندی لگوانے کی ویڈیو کو اب تک 9 لاکھ 47 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ مداحوں کی جانب سے مہندی پر خوب پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram