کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا جسے خوب سراہا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے مختلف تصاویر اوراپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔
اداکارہ مایا علی آج کل چھٹیاں گزارنے کے لیے ملک کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں، انہوں نے خوبصورت نظاروں کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
مایا علی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مثبت مستقبل سے متعلق کیپشن میں لکھا کہ ’جن چیزوں کو ہم پیچھے چھوڑ دیتے ہیں ان سے کئی زیادہ بہتر چیزیں ہمیں آگے مل جاتی ہیں۔‘
اداکارہ کی اس پوسٹ کو پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور مداحوں کی جانب سے خوب بھی سراہا گیا۔
مایا علی نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے عقب میں خوبصورت آسمان اور بادل نظر آرہے ہیں، اس تصویر پر مایا علی کی جانب سے لکھا گیا کہ ’ہمیشہ وہاں جائیں جہاں آپ سب سے بہتر زندگی محسوس کریں۔‘