site
stats
انٹرٹینمںٹ

آج تک نکاح نہیں ہوا، شادی کروں گی تو سب کو بلاؤں گی، میرا

لاہور: مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے دعوے کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی، اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری سنائیں گی، آج تک نکاح نہیں ہوا، شادی کروں گی تو سب کو بلاؤں گی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں تکذیب نکاح کے دعوے کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا بھی عدالت میں موجود تھیں، ان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عتیق الرحمٰن نے جعلی نکاح نامہ تیار کیا ہے، عدالت اسے طلب کرے اور نکاح نامے کی تصدیق کروائے۔

میرا کے وکیل عابد خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا ایک پاکستان کی معروف شخصیت ہیں، ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میرا پر بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے.

عدالت نے اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کروانے کا حکم دیا۔

اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند عتیق الرحمان کے خلاف دعوی دائر کر رکھا ہے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ان کا آج تک کسی سے نکاح نہیں ہوا، وہ شادی کے حوالے سے جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گی.

پیشی پر میرا نے سیاہ کوٹ ، سیاہ پتلون زیب تن کر رکھی تھی، صحافی نے میرا سے سوال کیا آپ کا پرس لباس سے میچنگ نہیں ہے ، صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ آج کل سیاہ کے ساتھ براﺅن کا کنٹراسٹ فیشن کا حصہ ہے ، کلر میچنگ بھول گئی ،براﺅن پرس کو کنٹراسٹ سمجھ لیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top