تازہ ترین

مینار پاکستان واقعے پر میرا کا انوکھا مشورہ، ویڈیو وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا نے خواتین کی عزت و احترام سے متعلق ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔

اداکارہ میرا کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکیوں کی عزت سے متعلق عجیب و غریب مشورہ دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے دھیمے لہجے میں کہا کہ ’لڑکیوں کی عزت کیا کریں، ان کے ساتھ احترام، تہذیب اور اخلاق کے ساتھ پیش آیا۔

یہاں تک تو ٹھیک تھا لیکن میرا نے ویڈیو میں آخر میں بولا کہ ’لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں 400 سے زائد افراد نے ان کے ساتھ دست درازی کی تھی اس کے علاوہ جشن آزادی کی رات ہی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان کو رکشے میں بیٹھی خاتون سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے ویڈیو پیغام شاید اسی تناظر میں دیا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو ان کے مشورے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -