اشتہار

اداکارہ میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا، بارڈر سے ڈی پورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈین حکام نے ملک میں داخلے سے روکتے ہوئے نیاگرا فال بارڈر سے ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا ایک شو میں شرکت کے لیے امریکا سے بذریعہ سڑک کینیڈا جا رہی تھیں کہ کینیڈین بارڈر پر انہیں گھنٹوں روکے رکھا گیا اور بعد ازاں ان کے ڈی پورٹیشن کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارتضیٰ ارباب عرف میرا کو بارڈر پر حکام کی جانب سے کیے جانے والے انٹرویو کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے چند ماہ قبل اپنی فلم ’سائیکو‘ کی پروموشن کے سلسلے میں کینیڈا کے شہر کیلیگری میں اسٹیج پر پرفارم کیا تھا۔ دورے کے دوران مبینہ طور پر اسٹیج پر پرفارم کرنے کا باضابطہ اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کینیڈا میں انٹری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق اداکارہ میرا اس فیصلے کے خلاف کینیڈین فیڈرل کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کرنے کا حق رکھتی ہیں اور اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں