اداکارہ نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نادیہ خان نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے گزشتہ زور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ لگا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ انہوں نے شادی کرلی ہے اور آج چاہنے والوں سے شادی کا البم بھی شیئر کردیا۔
نادیہ خان نے انسٹاگرام پر ہی شادی کی تصاویر کا لنک شیئر کیا جو یوٹیوب دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نادیہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک
خیال رہے کہ ادکارہ پاکستان کی مقبول ترین میزبان بھی ہیں، وہ مختلف ٹی وی چینلز پر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس سے قبل نادیہ خان 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔
ان کے تین بچے ہیں، بڑی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔