منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

اداکارہ نرگس کے شوہر کو مبینہ تشدد کیس میں عدالت سے ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کرنے والے ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کو مقامی عدالت سے ریلیف مل گیا۔

اہلیہ پر مبینہ تشدد کیس میں عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی 18 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اداکارہ نرگس نے ایف آئی آر میں اپنے شوہر کو نامزد کیا تھا۔

عبوری ضمانت ملنے پر ماجد بشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ میری اہلیہ ایک باکردار خاتون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر وائرل ہوئی تھیں جن میں ان کے چہرے پر گہرے زخم تھے۔

ان کے بھائی خرم بھٹی نے ون فائیو پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ خرم بھٹی کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے، میری بہن پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ اس کی حالت خراب ہوگئی۔

معروف اداکارہ نے چند سال پہلے شادی کی تھی اور شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ کچھ عرصے سے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

نرگس پر شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے مبینہ تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا تھا کہ متاثرہ خاتون یا ان کے بھائی خرم بھٹی نے درخواست نہیں دی، درخواست ملنے پر مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا۔

بعد ازاں، اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ مقدمے میں تشدد اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں