اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

میری خوبصورتی دیکھ کر ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی، اداکارہ نوشین شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

(22 اکتوبر 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی خوبصوری کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی۔

اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شوبز سمیت مختلف موضوعات پ کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے گفتگو میں بتایا کہ میرے والد ٹرانسپورٹر ہیں لیکن انہوں نے اپنے بچوں کو اپنی مرضی کا کام کرنے کی اجازت دی، میں جب کالج میں گیارہویں جماعت تھی تو اس دوران کالج میں ڈرامے میں کام کے لیے پروڈکشن ٹیم والے نئے چہرے تلاش کرنے آئے تھے، جن کی نظر مجھ پر پڑی۔

نوشین شاہ نے بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے کالج کی پرنسپل کو مجھے بلانے کا کہا اور پھر مجھے پرنسپل کے دفتر میں بلا کر ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور میں نے سوچے سمجھے بغیر ہاں کردی، جس کے لیے 3 ہزار روپے بھی دیے گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی ٹیم نے مجھے کہا کہ میں پہلے اپنے گھر والوں سے اجازت لے لوں، اس کے بعد وہ انہیں بتائیں، کام کرنے کے لیے انہیں پیسے بھی دیے جائیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرامے کی ٹیم کو کہا کہ وہ والدین سے بات کرکے کل تک بتائیں گی لیکن انہوں نے والدین سے بات ہی نہیں کی اور اگلے روز ڈرامے میں کام کے لیے تیار ہوکر گئیں۔

یہ پڑھیں: اداکارہ نوشین شاہ کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف

انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں ان کا کردار مختصر تھا، ان کی خوبصورتی دیکھ کر انہیں ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور پھر انہیں مختصر کردار کے بھی تین ہزار روپے دیے گئے۔

نوشین شاہ نے کہا کہ انہوں نے گھر والوں سے بات چھپائی لیکن جس دن ڈراما نشر ہوا، اس دن ان کی والدہ نے ان کی خوب پٹائی کی اور پھر والد نے بھی انہیں بلا کر ان سے پوچھا کہ انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق انہیں پہلے کیوں نہیں بتایا؟ انہوں نے جھوٹ کیوں بولا؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد ان کی اداکاری سے خفا نہیں ہوئے بلکہ ان کی جانب سے جھوٹ بولنے پر ناراض ہوئے اور انہیں کہا کہ انہیں جو بھی کام کرنا ہے، وہ کریں، انہیں کوئی شکایت نہیں لیکن بطور والد وہ انہیں جھوٹ نہ بولنے اور اچھے کام کرنے کے مشورے دیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں