تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

’محبت ہی تو نہیں ہوتی‘

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اب تک انہیں کسی سے محبت نہیں ہوئی۔

اداکارہ نیلم منیر نے ایک پروگرام شرکت کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں محبت سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر نے بتایا کہ میں اب تک محبت نہ ہونے پر آنکھوں کو بڑا کریڈٹ دیتی ہوں کیونکہ میری آنکھیں کمزور ہیں جس کی وجہ سے مجھے پتا ہی نہیں چلتا کہ کون گزر گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں آنکھوں کے کمزور ہونے پر بہت خوش ہو، لوگ کہتے ہیں ایک نظرمیں کسی کو دیکھا اور وہ اچھا لگنے لگا مگر ایسا کبھی میرے ساتھ نہیں ہوا۔

اس سے قبل ایک پروگرام کے دوران نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ایک فلم کیلئے اپنا وزن کم کیا لیکن انہیں پتلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پشاور میں ایسی دبلی پتلی لڑکیوں کو کوئی دیکھ لے تو کہتا ہے کہ یہ بیمار ہے اسے کچھ کھلاؤ پلاؤ۔

Comments

- Advertisement -