اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنے چھٹے شوہر سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے دونوں کی 13 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا اینڈرسن نے اپنے باڈی گارڈ ڈین برسٹ سے 13 ماہ قبل ہی شادی کی تھی۔
پامیلا کی اپنے موجودہ شہر سے علیحدگی کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب انہیں چند روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا اور اس بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب انہوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
واضح رہے کہ ادکارہ نے سال 2020 میں مشہور فلم سیریز ّبیٹ مینّ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم یہ شادی بھی صرف 12روز میں ہی اپنے انجام کو پہنچ گئی تھی اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
پامیلا نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی جب کہ رک سیلمون سے پامیلا نے 2مرتبہ شادی کی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی ٹوٹنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے اآئی ہے جب ان کی بائیوگرافیکل ڈرامہ سیریز ریلیز ہونے جارہی ہے۔
یہ سیریز اداکارہ اور ان کے راک اسٹار سابق شوہر ٹامی لی کے تعلق، شادی اور طلاق کی کہانی پر مبنی ہے۔