پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

بھارتی اداکارہ پروینہ دیش پانڈے انتقال کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(18 فروری 2026): بھارتی فلموں اور ڈراموں کی سینئر اداکارہ پروینہ دیش پانڈے طویل علالت کے بعد 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پروینہ دیش پانڈے 2019 سے علیل تھیں اور گزشتہ روز 17 فروری کو زندگی کی بازی ہار گئیں۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے علاقے اندھیری ایسٹ میں ادا کر دی گئی ہیں۔ ان کے اچانک انتقال پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پروینہ دیش پانڈے نے مراٹھی اور ہندی فلموں، تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں میں یادگار معاون کردار ادا کیے۔ انہیں سلمان خان کی فلم ‘ریڈی’ میں شالو چوہدری کے کردار سے شہرت ملی۔

اس کے علاوہ انہوں نے فلم ‘پرمانو’، ‘ایک ویلن’ اور ‘جلیبی’ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ٹیلی ویژن پر وہ ‘گھر ایک مندر’، ‘کم کم’ اور ‘کلفی کمار باجے والا’ جیسے مقبول ڈراموں کا حصہ رہیں۔

ان کی آخری اسکرین اپیرنس حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘تسکری’ میں تھی، جبکہ انتقال سے قبل انہوں نے مشہور ویب سیریز ‘دی فیملی مین’ کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی تھی، جس میں انہوں نے منوج باجپائی کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں