تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اداکارہ رحمت اجمل کی ولیمے کی تصاویر وائرل

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل کی ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ رحمت اجمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ولیمے کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولیمے کی تقریب میں رحمت اجمل نے خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نے کچھ تصاویر اپنی سہیلیوں اور اہلخانہ کے ہمراہ بھی شیئر کیں۔

رحمت اجمل کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنی شادی اور مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں، انہوں نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔

یاد رہے کہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال خاموشی سے منگنی کی تھی، مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔

اداکارہ کی منگنی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -