پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اداکارہ ریشم نے شہباز شریف کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

شہباز شریف کی حمایت کا اعلان پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

فوٹو و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں پوری قوم کو مبارک پیش کی اور کہا کہ ‘ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوا’۔

- Advertisement -

ویڈیو کے آخر میں ساتھیوں فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی فنکاروں نے بہت سے نعرے لگائے، اب میں بھی دل گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرور لگاؤں گی ‘شہباز شریف زندہ باد، پاکستان زندہ باد’۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی اور عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں