تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

صاحبہ نے ماہرہ خان اور فیروز خان سے متعلق کیا کہا؟

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ماہرہ خان اور فیروز خان کی اداکاری کی تعریف کردی۔

فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار ریمبو اور صاحبہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بہترین پاکستانی اداکاراؤں کے نام بتادیے۔

صاحبہ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں پاکستانی انڈسٹری میں نمبر ون اداکار اور اداکارہ کون ہیں؟

صاحبہ نے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ہیں انہوں نے وہ شہرت حاصل کی ہے جو کوئی اور اداکارہ حاصل نہ کرسکی اور شاید مستقبل میں بھی ایسا نہ ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اداکاروں میں فیروز خان کی اداکاری کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔

صاحبہ نے دیگر اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے صبا قمر، سجل علی کا نام لیا اور ان کی اداکاری کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’باسط‘ کا شاندار کردار ادا کیا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، اسرا غزل، صبا فیصل، دانیہ انور، جنیس ٹیسا، عمران اسلم، عائشہ عمر ودیگر شامل تھے۔

فیروز خان کی اداکاری کو ناصرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی پسند کیا گیا تھا۔

Comments