ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

معروف پاکستانی اداکارہ کی بات پکی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سکینہ خان کی بات پکی ہوگئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی اداکارہ سکینہ خان کی بات پکی ہوگئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو مبارک باد دی جارہی ہے۔

اداکارہ نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر ہلکے جامنی رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے منگیتر بلال صدیقی نے سفید قمیص شلوار زیب تن کی۔

اداکارہ نے اس موقع پر منگیتر کے ساتھ کیک کاٹا اور دیگر اہلخانہ نے انہیں بات پکی ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

سکینہ خان کی بات پکی ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جارہی ہے۔

اداکارہ نے 2013 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اداکارہ کا ایک نیا ڈرامہ ’وفا بے مول‘ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں