تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ثنا جاوید نے الزام لگانے والوں‌ کو قانونی نوٹس بھجوادیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے تنقید کرنے والی ماڈل منال سلیم کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ماڈل منال سلیم اور میک آرٹسٹ اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے ساتھ برتے جانے والے نامناسب رویے کے بارے میں آواز اٹھا رہے تھے جس پر اب اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا ہے۔

ماڈل منال سلیم نے ثنا جاوید کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں دوٹکے کی ماڈلز سمجھتی ہیں۔

ثنا جاوید نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ’’پچھلے 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹ، من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تقریروں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ایک گروپ کی جانب سے میرے خلاف پوری منصوبہ بندی سے مہم شروع کی گئی جس سے نا صرف مجھے بلکہ میرے خاندان کو بھی شدید صدمہ پہنچا۔

ثنا جاوید نے کہا میں نے اس معاملے کو قانونی حکام تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے اپنے کام سے محبت ہے، میں اپنے کام کا بہت احترام کرتی ہوں اور اپنے پورے کیریئر میں، میں نے اپنے ساتھیوں کا احترام کرتے ہوئے اپنی بنیاد اور اپنی دیانت کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی ہے اور بدلے میں اسی کی توقع رکھتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قانونی دستاویزات کی تصاویر بھی شیئر کی اور کہا کہ وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ڈنک، رسوائی، پیوند اور پیارے افضل نمایاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -