کراچی: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اور ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سونیا حسین نے عمران اشرف نے ننھے بیٹے روحم کو اٹھانے کی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ہمایوں سعید پرمزاحیہ طنز بھی کردیا۔
سونیا نے ننھے روحم کو گود میں اٹھا کر لی گئی تصاویر شیئر کیں اور ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’منا میری گود میں زیادہ خوش تھا۔‘
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں عمران اشرف کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے تائید چاہی کہ ان کا بیٹا کس کے ساتھ زیادہ خوش تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہمایوں سعید نے عمران اشرف کے بیٹے کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
سونیا سے پہلے ہمایوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشرف کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارک باد دی تھی اور لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب روحم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔
واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران اشرف 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روحم اشرف ہے۔