گوتم گھمبیر کا گستاخانہ بیان پر ٹویٹ، سوارا بھاسکر برس پڑیں

نئی دہلی: گستاخانہ بیان سے متعلق ٹویٹ کرنے پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سابق کرکٹر اور سیاست دان گوتم گھمبیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کے بعد مختلف شعبوں کے نامور نام بھی ان تبصروں پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے انسٹاگرام اسٹوری پر گوتم گمبھیر کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انکو بلڈوزر کی آواز نہیں سنائی پڑ رہی لیکن!
سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’معافی مانگنے والی خاتون کے خلاف پورے ملک میں نفرت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر نام نہاد ’سیکولر لبرلز‘ کی خاموشی یقیناً کان بند کر لینے کے مترادف ہے۔‘‘
Silence of so called ‘secular liberals’ on the sickening display of hatred & death threats throughout the country against a woman who has apologised is surely DEAFENING! #LetsTolerateIntolerance
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) June 12, 2022
واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے بعد بھارت میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ مسلمانوں کے گھر بھی مسمار کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بی جی پی رکن اسمبلی نوپور شرما نے اسمبلی فلور پر نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اسمبلی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی۔