تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

غلط سرجری سے بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگڑ گیا

معروف بھارتی اداکارہ سواتی ستیش کا چہرہ غلط سرجری کے باعث بگڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنڑ فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش روٹ کینل سرجری کروانے کے لیے ڈینٹل کلینک گئیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دانتوں کی سرجری غلط انداز میں کی جس سے ان کے مسوڑے اور چہرے پر سوجن آگئی۔

سواتی ستیش کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بولا تھا کہ چند گھنٹوں میں چہرہ ٹھیک ہوجائے گا لیکن سرجری کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجہ سے کئی دنوں سے گھر میں محصور ہوکر رہ گئی ہیں اور شوٹنگ بھی متاثر ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا کے مطابق سواتی سوجے ہوئے چہرے کا علاج ایک دوسرے اسپتال سے کروانے کے بعد اب صحت یاب ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سواتی ستیش فلم ’ایف آئی آر‘ اور 6 ٹو 6 میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

معروف بھارتی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کنڑ ٹی وی کی مقبول 21 سالہ اداکارہ چیتنا راج غلط پلاسٹک سرجری کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔

Comments

- Advertisement -