تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

حکومت کو تنقد کا نشانہ بنانے والوں پر اداکارہ عروہ حسین کی تنقید

کراچی : مون سون بارشوں کے دوران شہر قائد کی بد حال صورتحال دیکھ کر عروہ حسین سے بھی نہ گیا اور حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال دیکھ کر شوبز ستارے بھی افسردہ ہیں اور مداحوں کو محفوظ رہنے کی تلقین کررہے ہیں وہیں اداکرہ عروہ حسین نے مداحوں اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ حکومت کی کراچی جیسے بڑے شہر کی پرواہ نہیں لیکن کیا ہمیں ہے؟

انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ حکومت کا انتظار کیوں کررہے ہیں، ہم خود ہی اپنے اپنے گلی محلوں کی صفائی کرسکتے ہیں، حکومت کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں ہے کہ گھمائے اور ہمارے علاقے کا کچرا صاف کردے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر معاملے میں عوام ہی حکومت کا ساتھ دیتی ہے، سب کچھ حکومت کا کام نہیں ہوتا کچھ خود بھی کرنا پڑتا ہے، ہم سے کون کون ایسا کرنے کو تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -