تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’میرے مداح ’نارمل‘ نہیں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ان کے مداح نارمل نہیں بلکہ بہت خاص ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے نامی صارف نے شکوہ کیا کہ آپ کبھی نارمل لوگوں یعنی اپنے مداح کو جواب کیوں نہیں دیتیں۔

یمنیٰ زیدی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے مداح نارمل لوگ نہیں ہیں، یہ تمام لوگ بہت خاص ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل موہ لیتی ہیں، یمنیٰ کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

معصوم سی صورت کی مالک اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے آئے دن شاعری اور اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پکار‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے پسند کیا تھا۔

اس کے علاوہ اداکارہ متعدد ڈراموں تھکن، خوشی کے روگ، سناٹا ودیگر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -